{"product_id":"تاریخ-کی-سیاسی-فکر","title":"تاریخ کی سیاسی فکر | Tarikh Ki Siyasi Fakar","description":"\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right; tab-stops: 423.4pt;\"\u003e\u003cspan style=\"font-size: 16.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Urdu Typesetting';\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\"\u003eآٹھ ابواب پر مشتمل کتاب جس کے آغاز میں مکیاولی سے پہلے فکری دھاروں پر بحث کی گئی ہے۔ مسیحیت، افلاطونیت، خدا، اخلاقیات، سیاسیات اور اس کے بعد نشاۃ ثانیہ __ ان کی وجوہات اور اثرات زیر بحث لائے گئے ہیں اور اس بنیاد پر جدید فکر و فلسفہ کے بانی مکیاولی کی زندگی اور سیاسی نظریات کا احاطہ کیا گیا۔ مصنف مکیاولی کو ان کے عمومی پہچان کی بجائے مثبت انداز میں پیش کرتا ہے۔ تیسرا باب میرے خیال میں بہت اہم ہے کہ اس میں فلسفے اور الہیات کے مابین فرق کو تفصیل سے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\"\u003eہوبز، لاک، روسو، ہیگل، کانٹ، مارکس، لینن وغیرہ کے سیاسی فلسفیانہ نظریات اور ان کے فرد، معاشرے اور ریاست پر اثرات کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\"\u003eآخری باب میں گرامچی کے نظریات کا تفصیلی ذکر دیا گیا ہے۔ اکثر مقامات پر انہوں نے تقابلی مطالعے اور جائزے کی بنیاد پر سیاسی مفکرین کے نظریات کے حوالے سے معروف آرا سے ہٹ کر اپنے خیالات کا کھلم کھلا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے تاریخ سے ثبوت لے کر اپنی رائے کو عقلی و منطقی انداز سے بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\"\u003eدراصل مصنف ایک ایسی ریاست اور معاشرے کا خواہاں ہے جس میں کسی کا بھی استحصال نہ ہو، سارے افراد بنیادی سہولیات سے مستفید ہو سکیں اور کوئی بھی محروم طبقہ باقی نہ رہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 16.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Urdu Typesetting';\"\u003eاشفاق سلیم مرزا صاحب فلسفہ، سیاسیات اور تاریخ پر گہری نظر رکھتے ہیں اور پیرانہ سالی کے باوجود بھی ان موضوعات پر تشنگان علم سے مکالمہ کرنے اور رہنمائی دینے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ \"مکیاولی سے گرامچی تک\" ان کی ایک طرح سے گہرے مطالعے کا نچوڑ ہے جو ان کی برسوں تحقیق اور محنت کا گراں قدر نتیجہ ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 16.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Urdu Typesetting';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Takhleeqat","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":47274510024866,"sku":"9789695625286","price":1500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0710\/2680\/2850\/files\/46.jpg?v=1779176273","url":"https:\/\/takhleeqatbook.com\/products\/%d8%aa%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%ae-%da%a9%db%8c-%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%b3%db%8c-%d9%81%da%a9%d8%b1","provider":"تخلیقات","version":"1.0","type":"link"}